جناب ابو ہریرہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ فرماتے ہیں کہ نبی کریم
صلی اللہ علیہ وسلم سے پوچھا گیا کہ کیا آپ غیرت کرتے ہیں؟ نبی کریم صلی
اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اللہ کی قسم بے شک میں غیرت مند ہوں اور اللہ
تعالیٰ مجھ سے بھی زیادہ غیور ہے اور اللہ کی غیرت کا ایک حصہ یہ ہے کہ اس
نے فحش (بے شرمی اور بے حیائی اور بدکاری) سے منع فرمایا ہے۔“ (احمد)
ایک حدیث میں ہے:
مومن نہ تو طعنے دینے والا‘ نہ لعنت و ملامت کرنے والا نہ فحش (یعنی بے شرم و بے حیاءو بدکار) اور نہ زبان دراز ہوتا ہے۔“


